ہربنس پورہ، جائیداد کے تنازع پر دو افراد قتل
لاہور(خبر نگار) ہربنس پورہ کے علاقہ میں جائیداد کے تنازع پر دو افراد قتل ہوگئے ہیں۔ پولیس کے مطابق واقعہ غوثیہ کالونی میں پیش آیا ہے۔مقتولین میں سابق ہیڈ کانسٹیبل کاشف بھی شامل ہے، مقتول ہیڈ کانسٹیبل کاشف اور اس کے مقتول کزن کا اپنے ماموں زاد بھائیوں کے ساتھ جائیداد کا تنازع چل رہا تھا۔ پولیس موقع پر پہنچ گئی ہے۔اور پولیس نے مقتولین کی لاشیں قبضہ میں لینا شروع کر دی ہیں۔