راوی روڈ پر کار سواروں کا ٹریفک وارڈنز پر تشدد، ملزمان گرفتار

راوی روڈ پر کار سواروں کا ٹریفک وارڈنز پر تشدد، ملزمان گرفتار
راوی روڈ پر کار سواروں کا ٹریفک وارڈنز پر تشدد، ملزمان گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(خبر نگار)راوی روڑ پر کار سواروں نے ٹریفک وارڈنز کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ ملزمان کو گرفتار کر کےمقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے راوی روڑ پر کار سواروں نے دو ٹریفک وارڈنز کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ ٹریفک وارڈنز نے ون وے کی خلاف ورزی پر کار سواروں کو روکا تھا، ٹریفک واڈن ایوب نے کار کی چابی نکال لی جس پر جھگڑا ہو گیا۔ٹریفک وارڈن کے ساتھی نصیر نے بھی کار سواروں سے بدتمیزی کی جس پر جھگڑا بڑھ گیا اورٹریفک وارڈن کار سوار نصیر نے کار ڈرائیور کو کالر سے پکڑ کر گاڑی سے باہر نکلنے کی کوشش کی جس پر نوبت ہاتھا پائی تک پہنچ گئی اور دونوں ٹریفک وارڈنز اور کار سواروں ملزمان نے ایک دوسرے پر گھونسے چلانے شروع کر دیئے۔

پٹرولنگ افسر ایوب اور نصیر کے دوران تشدد کا نشانہ بننے سے زخمی ہو گئے۔وائرلیس پر کالیں چلنے پر ڈولفن فورسز کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور کار سواروں کی خوب درگت بنائی اور مارتے ہوئے تھانہ میں لےگئے۔پولیس کے مطابق کار سوار ملزمان نے وارڈنز پر آہنی راڈ کے وار کئے جس سے دونوں وارڈنز زخمی ہوئے ہیں ۔پولیس نے تھانہ لیجاکر کار سواروں پر خوب غصہ نکالا اور آخر کار کار سرکار میں مداخلت اور وارڈنز پر تشدد کرنے سمیت سنگین جرم کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ وارڈنز کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور میڈیکل رپورٹ آنے پر مقدمہ میں میڈیکل کی دفعات کا اضافہ کر دیا جائے گا۔

دوسری جانب سی ٹی او لاہور نے ٹریفک وارڈنز پر تشدد کے بڑھتے ہوئے واقعات کا نوٹس لے لیا ہے اور ٹریفک پولیس کے ڈی ایس پیز اور ایس پیز کو ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے اقدامات کرنے کا حکم دیا ہے۔