کورونا، بھارت نے روس کو پیچھے چھوڑدیا، عالمی درجہ بندی میں کس نمبر پرآگیا؟ جانیے

کورونا، بھارت نے روس کو پیچھے چھوڑدیا، عالمی درجہ بندی میں کس نمبر پرآگیا؟ ...
کورونا، بھارت نے روس کو پیچھے چھوڑدیا، عالمی درجہ بندی میں کس نمبر پرآگیا؟ جانیے

  

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن)  بھارت میں کورونا وائرس بے قابو ہوگیا۔ اتوار کے روز 25ہزار کے قریب نئے مریض سامنے آنے کے بعد ملک بھر میں کووڈ 19سے متاثر افراد کی تعداد  6لاکھ 97ہزار887 ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارت میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد امریکہ اور برازیل کے بعد تیسرے نمبر پرآچکی ہے۔ امریکہ اس وقت 2,888,885مریضوں کے ساتھ دنیاکا سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک ہےجہاں  اب تک سوا لاکھ سے زیادہ لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ جب کہ برازیل  1,603,055متاثرین کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔

بھارت میں اب تک  6لاکھ 97ہزار887 مریض سامنے آچکے ہیں اور وہ یوں عالمی درجہ بندی میں تیسرے نمبر پر ہے۔

ٹاپ ٹین ممالک کی بات کریں تو امریکہ، برازیل اور بھارت کے بعد روس کا نمبر ہے جہاں 6لاکھ 80ہزار203 لوگ اس مرض سے متاثرہوئے۔

اسی طرح پیرو میں 302,718، چلی میں  295,532، برطانیہ میں 286,931، میکسیکو میں  256,848، سپین میں 250,545 اور اٹلی میں  241,611افراد اس موذی وائرس سے متاثر ہوئے۔

اتوار کو وزیر صحت کا کہنا تھا کہ انڈیا میں ایک دن کے دوران 25 ہزار نئے متاثرین کا اضافہ ہوا ہے جبکہ اس وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 613 بنتی ہے۔

انڈیا میں جنوری سے لے کر اتوار تک کسی ایک دن میں یہ متاثرین کی سب سے زیادہ تعداد بنتی ہے۔

انڈیا کے سرکاری اعدادوشمار کے مطابق انڈیا میں اس وقت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دولاکھ اور 814 بنتی ہے۔ اس وائرس سے چار لاکھ سے زیادہ افراد صحت یاب ہو چکے ہیں جبکہ کورونا وائرس سے 19،268 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

 دنیا کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیں تو دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 14 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ اب تک اس مرض کے باعث پانچ لاکھ 27 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ ہو سکتا ہے کہ وبا کا بدترین مرحلہ ابھی آنا ہو۔ ادارے نے کہا ہے کہ اگر حکومتوں نے درست پالیسیاں نہیں اپنائیں تو کئی گنا اور لوگ اس مرض کا شکار ہو جائیں گے۔

امریکہ اور انڈیا کی کئی ریاستوں نے لاک ڈاؤن میں نرمی کے فیصلوں کو یا واپس لے لیا ہے یا ان پر عملدرآمد ملتوی کر دیا ہے اور اس کی وجہ کورونا وائرس متاثرین کی تعداد میں تیزی سے اضافہ بتایا جا رہا ہے۔

یورپی یونین نے 14 ممالک کی فہرست جاری کی ہے جن کے شہریوں کو یکم جولائی سے یونین میں داخلے کی اجازت ہوگی تاہم ان ممالک میں چین، برازیل اور امریکہ شامل نہیں ہیں۔

مزید :

بین الاقوامی -کورونا وائرس -