بھارتی فوج کی نکیال سیکٹر پر شہری آبادی پر بلااشتعال فائرنگ،5 شہری زخمی،پاک فوج کا بھرپور منہ توڑ جواب

بھارتی فوج کی نکیال سیکٹر پر شہری آبادی پر بلااشتعال فائرنگ،5 شہری زخمی،پاک ...
بھارتی فوج کی نکیال سیکٹر پر شہری آبادی پر بلااشتعال فائرنگ،5 شہری زخمی،پاک فوج کا بھرپور منہ توڑ جواب

  

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارتی فوج کی نکیال سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ سے 5 شہری زخمی ہو گئے ،زخمیوں میں 2 بزرگ ،خواتین اور 2 لڑکے شامل ہیں ،پاک فوج نے موثر جواب دیتے ہوئے دشمن کی چوکیوں کو نشانہ بنایا۔

پاک فوج کے تعلقات عامہ کے شعبے آئی ایس پی آر نے کہاہے کہ بھارتی فورسز نے ایک بارپھر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایل او سی پر نکیال سیکٹر پر شہری آبادی کو نشانہ بنایا،بھارتی فورسز نے رات گئے شہری آبادی پر بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا،بھارتی فورسز کی شدید فائرنگ سے 5 معصوم شہری شدید زخمی ہو گئے ،زخمیوں میں بزرگ،خواتین اور بچے شامل ہیں ۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے دشمن کی کارروائی کا بھرپور منہ توڑ جواب دیااوربھارتی چوکیو ں کو نشانہ بنایا۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -راولپنڈی -