جج ویڈیوکیس،ایف آئی اے نے دہشتگردی کی دفعات لگانے کی حمایت کردی

جج ویڈیوکیس،ایف آئی اے نے دہشتگردی کی دفعات لگانے کی حمایت کردی
جج ویڈیوکیس،ایف آئی اے نے دہشتگردی کی دفعات لگانے کی حمایت کردی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)جج ویڈیو کیس میں ایف آئی اے نے دہشتگردی کی دفعات لگانے کی حمایت کردی،وکیل ایف آئی اے نے کہاکہ جج پرفیصلے کیلئے دباو¿ڈالنادہشتگردی کے زمرے میں آتاہے،سپریم کورٹ کے جج ویڈیو کیس سے متعلق فیصلے کااطلاق اس معاملے پر نہیں ہوگا ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جج ویڈیوکیس میں دہشتگردی ایکٹ کی دفعات شامل کرنے کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی ،انسداددہشتگردی عدالت کے جج راجہ جوادعباس نے سماعت کی،ایف آئی اے کے سپیشل پراسیکیوٹرمحمدطیب ایڈووکیٹ عدالت پیش ہوئے،ایف آئی اے نے جج ویڈیوکیس میں دہشتگردی کی دفعات لگانے کی حمایت کردی۔

وکیل ایف آئی اے نے کہاکہ جج پرفیصلے کیلئے دباؤڈالنادہشتگردی کے زمرے میں آتاہے،سپریم کورٹ کے جج ویڈیو کیس سے متعلق فیصلے کا اطلاق اس معاملے پر نہیں ہوگا ،عدالت نے کیس کی سماعت30 جولائی تک ملتوی کردی ۔واضح رہے کہ ملزموں نے جج ویڈیو کیس میں دہشتگردی کی دفعات شامل کرنے کو چیلنج کررکھا ہے ۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -