جعلی اکاؤنٹس کیس، سابق صدرسندھ بینک بلال شیخ کی بریت درخواست پرفیصلہ محفوظ

جعلی اکاؤنٹس کیس، سابق صدرسندھ بینک بلال شیخ کی بریت درخواست پرفیصلہ محفوظ
جعلی اکاؤنٹس کیس، سابق صدرسندھ بینک بلال شیخ کی بریت درخواست پرفیصلہ محفوظ

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)احتساب عدالت نے جعلی اکاﺅنٹس کیس میں سابق صدرسندھ بینک بلال شیخ کی بریت درخواست پرفیصلہ محفوظ کرلیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق احتساب عدالت میں جعلی اکاو¿نٹس کیس میں 25 ارب روپے کرپشن ریفرنس میں سابق صدرسندھ بینک بلال شیخ کی بریت درخواست پرسماعت ہوئی،نیب نے بلال شیخ کی بریت درخواست مستردکرنے کی استدعا کردی،احتساب عدالت نے سابق صدرسندھ بینک بلال شیخ کی بریت درخواست پرفیصلہ محفوظ کرلیا۔احتساب عدالت بریت کی درخواست پرفیصلہ 16 جولائی کوسنائے گی ،عدالت نے کیس کی سماعت 16 جولائی تک ملتوی کردی۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -