سٹاک ایکسچینج حملہ ، ماسٹر مائنڈ اور چاروں دہشتگردوں کے بارے میں اہم ترین معلومات حاصل کر لی گئیں

سٹاک ایکسچینج حملہ ، ماسٹر مائنڈ اور چاروں دہشتگردوں کے بارے میں اہم ترین ...
سٹاک ایکسچینج حملہ ، ماسٹر مائنڈ اور چاروں دہشتگردوں کے بارے میں اہم ترین معلومات حاصل کر لی گئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )کراچی سٹاک ایکسچینج پر دہشتگردوں کے حملے کو سیکیورٹی فورسز نے فوری کاروائی کرتے ہوئے ناکام بنا دیا تھا تاہم اب تحقیقات میں اہم ترین پیشرفت ہوئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق سٹاک ایکسچینج حملہ کرنے والے دہشتگردوں سے کیمرہ بھی برآمد ہونے کا انکشاف ہواہے ، حملے کا ماسٹر مائنڈ لائیو کیمرے کے ذریعے دہشتگردوں سے رابطے میں رہا ، دہشتگردوں سے ملنے والے موبائل فون سے اہم معلومات بھی حاصل کر لی گئیں ہیں ، سلمان نامی دہشتگرد حملے کے چند سیکنڈ کے بعد سب انسپکٹر ی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا تھا ۔چاروں دہشتگرد بلوچستان کے مختلف علاقوں کے رہائشی تھے ۔

مزید :

قومی -