کوئٹہ سے کراچی آنیوالی ایمبولینس کو مریض سمیت پولیس نے روک لیا لیکن پھر اندر سے دراصل کیا نکلا؟ یقین کرنا مشکل

کوئٹہ سے کراچی آنیوالی ایمبولینس کو مریض سمیت پولیس نے روک لیا لیکن پھر اندر ...
کوئٹہ سے کراچی آنیوالی ایمبولینس کو مریض سمیت پولیس نے روک لیا لیکن پھر اندر سے دراصل کیا نکلا؟ یقین کرنا مشکل

  

کراچی(ویب ڈیسک) پولیس نے کوئٹہ سے اسمگل کی جانے والی منشیات کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 12 کروڑ مالیت کی منشیات برآمد کرلی۔پولیس کے مطابق شاہراہ نورجہاں کے علاقے سے پولیس نےخفیہ اطلاع پر ایمبولینس نما گاڑی سے 12 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی چرس برآمد کرلی۔

ایمبولینس نما گاڑی کو جب تلاشی کے لیے روکا گیا تو ملزمان نے ایک ملزم کو مریض بناکر لٹایا ہوا تھا جب کہ دوسرا ملزم تیماردار بنا ہوا تھا۔پولیس کے مطابق برآمد کی گئی چرس کوئٹہ سے کراچی منتقل کی گئی تھی جب کہ گرفتار ملزمان میں شعیب، زوہیب اور وقار شامل ہیں۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -