وفاقی کابینہ نے بانی ایم کیو ایم کیخلاف دہشتگردی اورمنی لانڈرنگ کیس اسلام آباد منتقل کرنے کی منظوری دیدی

وفاقی کابینہ نے بانی ایم کیو ایم کیخلاف دہشتگردی اورمنی لانڈرنگ کیس اسلام ...
وفاقی کابینہ نے بانی ایم کیو ایم کیخلاف دہشتگردی اورمنی لانڈرنگ کیس اسلام آباد منتقل کرنے کی منظوری دیدی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایم کیو ایم لندن کے حامیوں کا کراچی میں اثرورسوخ کے انکشاف پر بانی ایم کیو ایم کیخلاف دہشتگردی اورمنی لانڈرنگ کیس اسلام آباد منتقل کرنے کی منظوری دے دی گئی ۔

نجی ٹی وی 92 نیوز نے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ ایم کیو ایم لندن کے حامیوں کا کراچی میں اثرورسوخ کا انکشاف ہونے پروفاقی کابینہ نے بانی ایم کیو ایم کیخلاف دہشتگردی اورمنی لانڈرنگ کیس اسلام آباد منتقل کرنے کی منظوری دیدی،وزارت داخلہ کی سمری پر وفاقی کابینہ نے سرکولیشن کے ذریعے منظوری دی ۔

ذرائع کاکہنا ہے کہ تحقیقاتی افسران اورگواہوں کو خطرات کے باعث کیس اسلام آباد منتقل کرنے کافیصلہ کیاگیا ہے کیس کی دوسرے شہر منتقلی کیلئے چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کی منظوری بھی درکار ہو گی ،قانون انصاف ڈویژن کیس منتقل کیلئے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کرے گی ،سندھ ہائیکورٹ کی منظوری کے بعد کیس اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی کی عدالت میں چلے گا،اسلام آبادکیس منتقلی سے تحقیقات کو جلد مکمل کرنے میں بھی مدد ملے گی ۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -