وفاقی وزیر اقتصادی امور خسرو بختیار کی نااہلی کیلئے درخواست الیکشن کمیشن میں دائر

وفاقی وزیر اقتصادی امور خسرو بختیار کی نااہلی کیلئے درخواست الیکشن کمیشن ...
وفاقی وزیر اقتصادی امور خسرو بختیار کی نااہلی کیلئے درخواست الیکشن کمیشن میں دائر

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر اقتصادی امور خسرو بختیار کی نااہلی کیلئے الیکشن کمیشن میں درخواست دائرکردی گئی، درخواست محمد احسن ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔

درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیاگیا ہے کہ خسرو بختیار نے اثاثہ جات میں غلط بیانی کی ،خسروبختیار نے 2018 میں اپنے اثاثے 20 کروڑ کے ظاہر کئے ،درخواست میں الزام عائد کیاگیاہے کہ خسرو بختیار نیب کے مطابق 100 ارب کے اثاثے رکھتے ہیں ،خسرو بختیار نے کاغذات نامزدگی اوراثاثہ جات میں غلط بیانی کی ۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان غلط بیانی پر وفاقی وزیر کو نااہل قرار دے۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -