’حلیمہ سلطان ‘ نے پشاور زلمی کے چاہنے والوں کیلئے زبردست پیغام جاری کر کے سب کو حیران کر دیا

’حلیمہ سلطان ‘ نے پشاور زلمی کے چاہنے والوں کیلئے زبردست پیغام جاری کر کے سب ...
’حلیمہ سلطان ‘ نے پشاور زلمی کے چاہنے والوں کیلئے زبردست پیغام جاری کر کے سب کو حیران کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

شہرہ(ڈیلی پاکستان آن لائن ) ترک ڈرامے ” ارتغرل “ میں حلیمہ سلطان کا کردارنبھانے والی اداکارہ ” اسراءبلجیک “ پی ایس ایل کی فرنچائز ” پشاور زلمی “ کیلئے جلد خوشخبری سنانے کا اعلان کر دیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق چند روز قبل ٹوئٹر پر پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے اپنی ٹوئٹس شیئر کرتے ہوئے اظہار خیال کیا تھا کہ ' اگر ارطغرل غازی اور حلیمہ سلطان پشاور زلمی کی ٹیم میں برانڈ ایمبیسیڈر کے طور پر شامل ہو جائیں تو؟'۔جس پر پاکستانی مداحوں نے بے حد خوشی کا اظہار کیا اور سب نے ہی کہا کہ ایسا ہو جائے تو کیا ہی بات ہو۔

ایسے میں اب ارطغرل غازی‘ میں حلیمہ سلطان کا مرکزی کردار نبھانے والی ترکش اداکارہ اسراءبلجیک نے بھی پشاور زلمی میں شامل ہونے کا عندیہ دے دیا ہے۔اسراءبلجیک نے ایک ٹوئٹ شیئر کی جس میں پشاور زلمی اور جاوید آفریدی کو ٹیگ کیا اور لکھا کہ ’میں بہت جلد آپ کو ایک اچھی خبر سناوں گی۔‘


بعدازاں جاوید آفریدی نے اداکارہ کی ٹوئٹ پر شکریہ کا جواب بھی دیا۔


اسراء بلجیک کی ٹوئٹ پر پاکستانی مداحوں نے خوشی کا اظہار کیا اور اب ٹوئٹر پر بھی حلیمہ سلطان کا ہیش ٹیگ سر فہرست پر ٹرینڈ کر رہا ہے۔

مزید :

تفریح -