ہریش اینڈکمپنی کرپشن کیس ،ملزم اشفاق لغاری کواشتہاری قراردینے سے متعلق رپورٹ طلب

ہریش اینڈکمپنی کرپشن کیس ،ملزم اشفاق لغاری کواشتہاری قراردینے سے متعلق ...
ہریش اینڈکمپنی کرپشن کیس ،ملزم اشفاق لغاری کواشتہاری قراردینے سے متعلق رپورٹ طلب

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)احتساب عدالت نے آصف زرداری ودیگرکیخلاف ہریش اینڈکمپنی کرپشن کیس ملزم اشفاق لغاری کواشتہاری قراردینے سے متعلق رپورٹ طلب کرلی،نیب کوپیشرفت رپورٹ 10 جولائی تک جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں آصف زرداری ودیگرکیخلاف ہریش اینڈکمپنی کرپشن کیس کی سماعت ہوئی،احتساب عدالت کے جج اعظم خان نے کیس کی سماعت کی،نیب ریفرنس میں موقف اختیارکیاگیا ہے کہ ہریش اینڈکمپنی آصف زرداری کی کمپنی پارک لین سٹیٹ کی فرنٹ کمپنی ہے،ہریش اینڈکمپنی نے سندھ حکومت سے غیرقانونی ٹھیکالیا۔

احتساب عدالت نے ملزم اشفاق لغاری کواشتہاری قراردینے سے متعلق رپورٹ طلب کرلی،نیب کوپیشرفت رپورٹ 10 جولائی تک جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے،واضح رہے کہ اشفاق لغاری کے ناقابل ضمانت وارنٹ پہلے ہی جاری ہیں ۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -