معاون خصوصی ظفر مرزا کورونا کا شکار لیکن وہ این سی او سی کی میٹنگ میں کس وفاقی وزیر کے بہت قریب بیٹھے تھے ؟ حامد میر نے بتا دیا

معاون خصوصی ظفر مرزا کورونا کا شکار لیکن وہ این سی او سی کی میٹنگ میں کس وفاقی ...
معاون خصوصی ظفر مرزا کورونا کا شکار لیکن وہ این سی او سی کی میٹنگ میں کس وفاقی وزیر کے بہت قریب بیٹھے تھے ؟ حامد میر نے بتا دیا

  

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی ظفر مرزا کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے اور انہوں نے سوشل میدیا پر پیغام جاری کرتے ہوئے اس حوالے سے عوام کو آگاہ کیا لیکن اب سینئر صحافی حامد میربھی میدان میں آ گئے ہیں اور انہوں نے بھی پیغام جاری کرتے ہوئے خبر دار کر دیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی حامد میر نے ظفر مرزا کے ٹویٹ کو شیئر کرتے ہوئے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ” اللہ آپ کو جلد صحت یابی عطا فرمائے ، آپ سے دو دن قبل این سی او سی میں ملاقات ہوئی تھی ،آپ ٹھیک لگ رہے تھے ،آپ اس وقت کالے رنگ کا ماسک پہن کر اسد عمر کے بہت قریب بیٹھے ہوئے تھے ،اور انہوں نے اپنا سفید رنگ کا ماسک اس دوران چہرے سے بالکل بھی نہیں ہٹایا ، آپ جلد صحت یاب ہوں ۔“

یاد رہے کہ اس سے قبل ظفر مرزا نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ ” میرا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیاہے اور ڈاکٹروں کی ہدایت کے مطابق خود کو قرنطینہ کر لیاہے اور احتیاط سے کام لے رہاہوں ، مجھے ہلکی علامات ظاہر ہوئی ہیں ، مہر بانی فرما کر مجھے اپنی دعاﺅں میں یاد رکھیں “۔

مزید :

قومی -