تحریک انصاف کے رکن اسمبلی وزیراعلیٰ سندھ کا مجسمہ اٹھا کر گجر نالے کے کچرے پر پہنچ گئے، انوکھا احتجاج

تحریک انصاف کے رکن اسمبلی وزیراعلیٰ سندھ کا مجسمہ اٹھا کر گجر نالے کے کچرے پر ...
تحریک انصاف کے رکن اسمبلی وزیراعلیٰ سندھ کا مجسمہ اٹھا کر گجر نالے کے کچرے پر پہنچ گئے، انوکھا احتجاج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ویب ڈیسک) تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی اور سماجی تنظیم فکس اٹ کے بانی عالمگیر خان نے گجر نالے کے کچرے پر وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی تصویر لگادی ،  اور  انوکھا احتجاج ریکارڈ کروایا۔

عالمگیر خان نے گجر نالہ پہنچ کروزیراعلیٰ سندھ کا مجسمہ کھڑا کیا اور  سندھ حکومت کے خلاف انوکھے انداز میں احتجاج ریکارڈ کرایا  ، فکس اٹ کے بانی کا کہنا تھا کہ ’وزیراعلی سندھ ادھر آئیں اور اپنی رین ایمرجنسی کے دعوؤں کو دیکھ لیں ،گجرنالے پر تاحال صفائی کے اقدامات نہیں کیے گئے، بارش سے تین روز پہلے مشینری حاصل کر کے بس صفائی کا ڈرامہ رچایا جارہا ہے‘۔

اُن کا کہنا تھا کہ ’این ڈی ایم اے نے اربن فلڈ کی وارننگ جاری کی اُس کے باوجود شہر کے 30 سے زائد نالوں کو نکاسی کے قابل نہیں بنایا گیا، ہم گزشتہ چار سالوں سے نالوں کی صفائی کا مطالبہ کررہے ہیں ،  لوگ کرونا سے کم جبکہ سندھ حکومت کی نااہلی سے زیادہ مریں گے، سندھ حکومت کے وزرا صرف فوٹو سیشن کیلیے نالوں کا دورہ کررہے ہیں۔