برطرف جج ارشد ملک بھی حرکت میں آگئے، بڑا فیصلہ کرلیا

برطرف جج ارشد ملک بھی حرکت میں آگئے، بڑا فیصلہ کرلیا
برطرف جج ارشد ملک بھی حرکت میں آگئے، بڑا فیصلہ کرلیا

  

لاہور(ویب ڈیسک) سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کو سزا سنانے والے جج ارشد ملک نے برطرفی کے بعد ساتھی ججوں اور وکلا سے مشاورت مکمل کرلی، بحالی کیلئےجوڈیشل سروس ٹربیونل سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

روزنامہ جنگ کے ذرائع نے واضح کیا ہے کہ برطرفی کا نوٹیفکیشن ملتے ہی ارشدملک ہائیکورٹ کے جوڈیشل سروس ٹربیونل میں اپیل کریں گے۔ سروس ٹربیونل سے ریلیف نہ ملنے کی صورت میں ارشد ملک نے سپریم کورٹ سے بھی رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جج ارشد ملک نے نواز شریف کو العزیزیہ ریفرنس میں 7 سال قید کی سزا سنائی تھی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے متنازع ویڈیو منظرعام پر آنے کے بعد 22 اگست 2019ء کو احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کو عہدے سے ہٹا دیا تھا۔

مزید :

قومی -