مستعفی ہونے والے ڈاکٹرز ایڈہاک پر تھے،مدت پوری ہونے پراستعفیٰ معمول کی کارروائی ہے،سیکرٹری سپیشلائزڈہیلتھ

مستعفی ہونے والے ڈاکٹرز ایڈہاک پر تھے،مدت پوری ہونے پراستعفیٰ معمول کی ...
مستعفی ہونے والے ڈاکٹرز ایڈہاک پر تھے،مدت پوری ہونے پراستعفیٰ معمول کی کارروائی ہے،سیکرٹری سپیشلائزڈہیلتھ

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سیکرٹری سپیشلائزڈہیلتھ نبیل اعوان نے کہاہے کہ مستعفی ہونے والے ڈاکٹرز ایڈہاک پر تھے،مدت پوری ہونے پر استعفیٰ معمول کی کارروائی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سیکرٹری سپیشلائزڈہیلتھ نے کہاکہ ڈاکٹرز نے 4 ماہ کے دوران استعفے دیئے،ڈاکٹرز ایڈہاک پرتھے،معمول کاپراسیس تھا، سیکرٹری سپیشلائزڈہیلتھ نبیل اعوان نے کہاکہ محکمے نے ڈاکٹرزکے مستعفی ہونے کانوٹیفکیشن جاری کیا،نئے ڈاکٹرزکی تعیناتیوں کیلئے ریکوزیشن بھیجی ہے،انہوں نے کہاکہ مدت پوری ہونے پراستعفیٰ معمول کی کارروائی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روزپنجاب کے ٹیچنگ ہسپتالوں سے 48 ڈاکٹروں نے استعفیٰ تھا،جن میں میوہسپتال کے 14 ڈاکٹرز ،الائیڈہسپتال فیصل آباد2 ،ڈی جی خان ہسپتال 4،سول ہسپتال بہاولپور،شیخ زید رحیم یار خان 2 ،جناح ہسپتال 7،نوازشریف یکی گیٹ ہسپتال 2،چلڈرن ہسپتال لاہور 6 ،سروسز ہسپتال 2،لیڈی ایچی سن2 اور جنرل ہسپتال سے 3 ڈاکٹرزشامل تھے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -