''بھارتی کرکٹرز میچ کے بعد ہم سے معافی مانگ رہے ہوتے تھے کیونکہ۔۔۔'' شاہد آفریدی نے بھارتیوں کو 'مرچیں' لگا دیں

''بھارتی کرکٹرز میچ کے بعد ہم سے معافی مانگ رہے ہوتے تھے کیونکہ۔۔۔'' شاہد ...
''بھارتی کرکٹرز میچ کے بعد ہم سے معافی مانگ رہے ہوتے تھے کیونکہ۔۔۔'' شاہد آفریدی نے بھارتیوں کو 'مرچیں' لگا دیں

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے کہا ہے کہ کرکٹ میں ہم بھارتی ٹیم کی اتنی پٹائی لگاتے تھے کہ وہ میچ کے بعد معافی مانگ رہے ہوتے تھے۔

تفصیلات کے مطابق شاہد آفریدی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں ہمیشہ ہی بھارت میں کرکٹ کھیل کر لطف اندوز ہوا، ہم نے انہیں کئی بار شکست دی اور بہت بڑے مارجن سے بھی ہرایا، بھارتی پلیئرز میچ میں پٹائی کے بعد معافی مانگ رہے ہوتے تھے۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ میں نے بھارت اور آسٹریلیا دونوں کیخلاف کھیل کر کافی لطف اٹھایا، ان ٹیموں سے مقابلوں میں آپ پر زیادہ دباﺅ ہوتا ہے، یہ بڑی اور بہت ہی اچھی ٹیمیں ہیں، ان کی ہی کنڈیشنز میں کھیلنا بہت بڑا چیلنج ہوتا ہے۔

مزید :

کھیل -