وزیراعظم عمران خان کا این ٹی آر سی ہری پور کا دورہ،مقامی سطح پر وینٹی لیٹرز تیار کرنے کی تعریف
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان نے این ٹی آر سی ہری پور کا دورہ کیا،وزیراعظم کو مقامی وینٹی لیٹرز کی تیاری پر بریفنگ دی گئی ،وزیراعظم نے مقامی سطح پر وینٹی لیٹرز تیار کرنے کی تعریف کی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان کا این ٹی آر سی ہری پور کا دورہ کیا ،وفاقی وزیر فوادچودھری اور وزیردفاعی پیداوار زبیدہ جلال بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھیں،وزیراعظم کومقامی سطح پرتیار کئے گئے وینٹی لیٹرزپروڈکشن یونٹ کادورہ کرایا گیا،وزیراعظم کو مقامی وینٹی لیٹرز کی تیاری پر بریفنگ دی گئی ۔
وزیراعظم عمران خان نے مقامی سطح پر وینٹی لیٹرز تیار کرنے کی تعریف کی،وزیراعظم نے وینٹی لیٹرز کے 15 یونٹس این ڈی ایم اے کے حوالے کئے۔