پاکستان کے بعد چین عرب لیگ کی مدد کیلئے بھی میدان میں آگیا، امدادی سامان کی پہلی کھیپ وصول

پاکستان کے بعد چین عرب لیگ کی مدد کیلئے بھی میدان میں آگیا، امدادی سامان کی ...
پاکستان کے بعد چین عرب لیگ کی مدد کیلئے بھی میدان میں آگیا، امدادی سامان کی پہلی کھیپ وصول

  

قاہرہ(شِنہوا)قاہرہ میں قائم عرب لیگ نے اتوار کے روز چین کی حکومت کی جانب سے انسداد کروناوائرس طبی اشیا کی کھیپ وصول کرلی ہے۔مصر میں چین کے سفیر لیا لی چھیانگ نے امدادی کھیپ قاہرہ میں عرب تنظیم کے صدرمقام میں عرب لیگ کے عہدیداروں کے حوالے کی۔

لیا لی چھیانگ نے صحافیوں کو بتایا کہ وائرس پھیلنے کے بعد چین نے عرب ممالک کو بڑی مقدار میں طبی سامان فراہم کیا ہے جبکہ وائرس سے نمٹنے کیلئے عرب ممالک کو تجربات اور ٹیکنالوجی بھی دی ہے۔انہوں نے کہاکہ چین نے طبی ماہرین کی 21عرب ممالک کے ساتھ ویڈیو کانفرنسوں کاانعقاد کیا اور 8عرب ممالک میں طبی ٹیمیں بھیجیں۔چینی سفیر نے کہاکہ چین نے عرب ممالک کو چین میں انسداد وائرس مواد کی خریداری میں مدد کی اور عرب ممالک میں پیداوار منظم انداز میں دوبارہ شروع کرنے میں کردار ادا کیاہے۔

لیا نے باہمی سیاسی اعتماد بڑھانے، مفید تعاون مزید گہرا کرنے، نئے دور میں مشترکہ مستقبل کے ساتھ چین عرب معاشرے کی تعمیر اور چین عرب اسٹریٹجک شراکت داری کو نئی بلندیوں پر لے جانے کیلئے امید کا اظہار کیا۔عرب لیگ کے اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل حسام ذکی نے طبی امداد دینے پر چین کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے کہاکہ یہ چین اور عرب لیگ کے درمیان تعاون اور گہری دوستی کا مظہر ہے،خاص طور پر موجودہ حالات میں جب دنیا کو خطرات کا سامنا ہے۔

مزید :

عرب دنیا -