منی لانڈرنگ کیس میں عبوری درخواست ضمانت سماعت کیلئے مقرر،شہبازشریف کا عدالت پیش نہ ہونے کافیصلہ

منی لانڈرنگ کیس میں عبوری درخواست ضمانت سماعت کیلئے مقرر،شہبازشریف کا عدالت ...
منی لانڈرنگ کیس میں عبوری درخواست ضمانت سماعت کیلئے مقرر،شہبازشریف کا عدالت پیش نہ ہونے کافیصلہ

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)منی لانڈرنگ اور اثاثہ جات کیس میں شہبازشریف کی عبوری درخواست ضمانت سماعت کیلئے مقرر کردی گئی ۔

نجی ٹی وی کے مطابق شہبازشریف نے منی لانڈرنگ،اثاثہ جات کیس میں عبوری ضمانت کیلئے لاہورہائیکورٹ میں درخواست دائرکر رکھی تھی، عدالت نے شہبازشریف کی عبوری درخواست ضمانت سماعت کیلئے مقررکردی۔

شہبازشریف کوروناٹیسٹ منفی آنے کے باوجودصحت یاب نہ ہوسکے ،شہبازشریف کاطبیعت ناسازی کے باعث کل عدالت پیش نہ ہونے کا فیصلہ کیاہے،لاہورہائیکورٹ کا2 رکنی بنچ درخواست ضمانت پرسماعت کرے گا۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -