محکمہ ٹرانسپورٹ نے بھی عوام پر ’بم‘ گرانے کا فیصلہ کر لیا

محکمہ ٹرانسپورٹ نے بھی عوام پر ’بم‘ گرانے کا فیصلہ کر لیا
محکمہ ٹرانسپورٹ نے بھی عوام پر ’بم‘ گرانے کا فیصلہ کر لیا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) محکمہ ٹرانسپورٹ نے انٹرسٹی بسوں کے کرائے بڑھانے کا اصولی فیصلہ کر لیا ہے اور نان اےسی بسوں کے کرائے بڑھانے کیلئے سمری کابینہ کمیٹی کو بھجوا دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سمری میں موقف اختیار کیا گیا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے اس لئے کرائے بھی بڑھائے جائیں جبکہ سمری میں نان اے سی بسوں کا کرایہ 15 فیصد بڑھانے کی تجویز پیش کی گئی ہے، سمری منظور ہونے کے بعد کرایوں میں اضافے کا تعین ہو گا۔

واضح رہے کہ لاک ڈاﺅن ختم ہوتے ہی نان اے سی بسوں کا کرایہ 15 فیصد کم ہوا تھا تاہم گزشتہ دنوں حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیا گیا جس کے بعد اب محکمہ ٹرانسپورٹ نے بھی کرایوں میں اضافے کی سمری بھجوا دی ہے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -