چینی مین لینڈ پر کروناوائرس کے 4نئے کیسز کی تصدیق، ان میں سے مقامی طورپر سامنے آئے کتنے مریض شامل ہیں؟

چینی مین لینڈ پر کروناوائرس کے 4نئے کیسز کی تصدیق، ان میں سے مقامی طورپر ...
چینی مین لینڈ پر کروناوائرس کے 4نئے کیسز کی تصدیق، ان میں سے مقامی طورپر سامنے آئے کتنے مریض شامل ہیں؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیجنگ(شِنہوا)چینی قومی صحت کمیشن نے کہاہے کہ چینی مین لینڈ پر اتوار کے روز نوول کروناوائرس کے 4نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جن میں سے 1 مقامی سطح پر ترسیل کا ہے۔قومی صحت کمیشن نے سوموار کے روز اپنی روزانہ کی رپورٹ میں کہاہے کہ مقامی سطح پر ترسیل کا کیس بیجنگ میں سامنے آیا ہے۔

کمیشن کے مطابق اتوار کے روز اس بیماری کی وجہ سے کسی ہلاکت کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔اتوار کے روز مین لینڈ پر2افراد کو صحت یاب ہونے پر ہسپتال سے فارغ کر دیا گیا جبکہ کوئی بھی نیامشتبہ کیس سامنے نہیں آیا۔اتوار تک مین لینڈ پر مجموعی مصدقہ کیسز کی تعداد83ہزار557تک پہنچ گئی ہے جن میں سے 405مریضوں کا تاحال علاج جاری ہے جبکہ 6شدید بیمار ہیں۔کمیشن نے کہاہے کہ مجموعی طور پر 78ہزار518افراد کو صحت یاب ہونے پر فارغ کیا جا چکا ہے جبکہ 4ہزار634افراد اس بیماری سے ہلاک ہوچکے ہیں۔

اتوار کے روز 3نئے درآمدی کیسز سامنے آئے ہیں،جن میں سے ایک ایک کیس اندرونی منگولیا خوداختیار علاقہ، صوبہ لیا نِنگ اور صوبہ شان شی میں سامنے آیاہے، اس کے بعد کل درآمدی کیسز کی تعداد 1ہزار934ہوگئی ہے، ان کیسز میں سے 1ہزار865کو صحت یاب ہونے پر ہسپتال سے فارغ کیا جا چکا ہے جبکہ 69تاحال ہسپتالوں میں ہیں، درآمدی کیسز میں سے کسی ہلاکت کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

کمیشن نے کہا کہ 7 افراد کووائرس سے متاثر ہونے کا شبہ ہے جن میں سے 3 بیرون ملک سے آئے ہیں۔کمیشن کے مطابق 3ہزار988قریبی رابطہ کار تاحال طبی نگرانی میں ہیں، اتوار کے روز455افراد کو طبی نگرانی سے فارغ کر دیا گیا۔اتوار کے ہی روزمین لینڈ پر بغیر علامات والے 11نئے کیسز سامنے آئے جن میں سے 10بیرون ملک سے آئے ہیں جبکہ بغیر علامات والے کسی بھی کیس کو مصدقہ کیسز کے درجے میں شامل نہیں کیاگیا۔

کمیشن نے کہا کہ بغیر علامات والے 109 کیسز تاحال طبی نگرانی میں ہیں جن میں سے 72 بیرون ملک سے آئے ہیں۔اتوارکے روز تک ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے میں 7ہلاکتوں سمیت 1ہزار268مصدقہ کیسز،مکا خصوصی انتظامی علاقے میں 46مصدقہ کیسز جبکہ تائیوان میں 7ہلاکتوں سمیت 449 مصدقہ کیسز سامنے آچکے ہیں۔ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے میں 1ہزار156مریض،مکا خصوصی انتظامی علاقے میں 45مریض جبکہ تائیوان میں 438مریض صحت یاب ہونے پر ہسپتالوں سے فارغ کئے جاچکے ہیں۔