چین کیساتھ تناﺅ، بھارتی فضائیہ بھی متحرک، لداخ ایئربیس پر نقل و حرکت میں اضافہ کردیا

چین کیساتھ تناﺅ، بھارتی فضائیہ بھی متحرک، لداخ ایئربیس پر نقل و حرکت میں ...
چین کیساتھ تناﺅ، بھارتی فضائیہ بھی متحرک، لداخ ایئربیس پر نقل و حرکت میں اضافہ کردیا

  

لداخ(آئی این پی)بھارتی فضائیہ نے چین کے ساتھ جھڑپ کے بعد لداخ ائیر بیس پر نقل و حرکت میں اضافہ کر دیا ہے۔این ڈی ٹی وی چینل کی خبر کے مطابق بھارت نے لداخ میں اپنی ائیر بیس پر جنگی و کارگو طیاروں کے ساتھ ساتھ لڑاکا ہیلی کاپٹروں کی پروازوں میں اضافہ کر دیا ہے۔

اطلاع کے مطابق مذکورہ ائیر بیس چین کی پوری سرحد پر ملک کی جنگی تیاریوں کے درجے میں اضافے کے حوالے سے اہم کردار ادا کرتی ہے۔گذشتہ ماہ چین کے ساتھ 20 بھارتی فوجیوں کی ہلاکت کا سبب بننے والی جھڑپ کے بعد بھارتی فضائیہ نے علاقے میں اپنی کاروائیوں میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔

بھارت نے چین کے ساتھ کشیدگی میں اضافے کے بعد مشرقی لداخ کی پوری سرحد پر زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل سسٹم کی تنصیب کر دی تھی اور ہوٹزروں اور ٹینکوں کو متعین کر دیا تھا۔

مزید :

بین الاقوامی -