این آرٹی سی پاکستان میں اپنے وینٹی لیٹرز بنانے والا پہلا ادارہ بن گیا ،وزیراعظم عمران خان

این آرٹی سی پاکستان میں اپنے وینٹی لیٹرز بنانے والا پہلا ادارہ بن گیا ...
این آرٹی سی پاکستان میں اپنے وینٹی لیٹرز بنانے والا پہلا ادارہ بن گیا ،وزیراعظم عمران خان

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ این آرٹی سی پاکستان میں اپنے وینٹی لیٹرز بنانے والا پہلا ادارہ بن گیا ،این آرٹی سی مقامی وینٹی لیٹرز کے 15 یونٹس تیار کرلئے ہیں ،این آر ٹی سی ماہانہ 250 سے 300 وینٹی لیٹرز تیار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔

وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹ پر اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ این آرٹی سی پاکستان میں اپنے وینٹی لیٹرز بنانے والا پہلا ادارہ بن گیا ،سیف وینٹ ایس پی 100 کے نام سے پورٹیبل وینٹی لیٹر مقامی سطح پر تیار ہو رہے ہیں ،سیف وینٹ ایس پی 100 سستے ،معیاری اور عالمی اداروں سے منظور شدہ ہیں ۔

وزیراعظم عمران خان نے اپنے ٹوئٹ میں مزید کہاہے کہ این آرٹی سی مقامی وینٹی لیٹرز کے 15 یونٹس تیار کرلئے ہیں ،این آر ٹی سی ماہانہ 250 سے 300 وینٹی لیٹرز تیار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -