”یہ والا گیند جلد خراب نہیں ہوتا اور میں اسے کنٹرول کے مطابق استعمال کرتا ہوں“ نسیم شاہ نے انگلش بلے بازوں کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی

”یہ والا گیند جلد خراب نہیں ہوتا اور میں اسے کنٹرول کے مطابق استعمال کرتا ...
”یہ والا گیند جلد خراب نہیں ہوتا اور میں اسے کنٹرول کے مطابق استعمال کرتا ہوں“ نسیم شاہ نے انگلش بلے بازوں کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی

  

مانچسٹر (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے نوجوان فاسٹ باﺅلر نسیم شاہ نے کہا ہے کہ ’کوکابورا‘ گیند جلد خراب ہو جاتی تھی اور اسے چمکانے میں بھی تھوڑی دقت پیش آتی تھی لیکن ’ڈیوک‘ بال جلد خراب نہیں ہوتی اور میں اسے اپنے کنٹرول کے مطابق استعمال کرتا ہوں۔

تفصیلات کے مطابق نسیم شاہ نے ساتھی فاسٹ باﺅلر محمد عباس کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کنڈیشنز فاسٹ باﺅلنگ کیلئے سازگار ہیں، آسمان پر بادل موجود ہیں اور تیز ہوا بھی چل رہی ہے، 3ماہ کے طویل وقفہ کے بعد پریکٹس میچ کھیلنے کا موقع ملا، اس کا بھرپور انداز میں لطف اٹھا رہے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورتحال میں جو احتیاطی تدابیر وضع کی گئی ہیں ان پر مکمل طور پر عمل کر رہے ہیں، پریکٹس میچ میں بھی ان چیزوں کا خیال رکھا، گیند پر تھوک کا استعمال نہیں کیا، سویٹر وغیرہ بھی امپائر کو نہیں پکڑائے، جشن منانے کا طور طریقہ بھی بدل گیا۔

مزید :

کھیل -