وزیراعظم عمران خان نے پنجاب میں آٹے کی قیمت بڑھنے کا نوٹس لے لیا ، حکم جاری کر دیا

وزیراعظم عمران خان نے پنجاب میں آٹے کی قیمت بڑھنے کا نوٹس لے لیا ، حکم جاری کر ...
وزیراعظم عمران خان نے پنجاب میں آٹے کی قیمت بڑھنے کا نوٹس لے لیا ، حکم جاری کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم عمران خان نے پنجاب میں آٹے کی قیمت میں اضافے کا نوٹس لیتے ہوئے اسے فوری پرانی سطح پر بحال کرنے کا حکم جاری کر دیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے پنجاب حکومت کو آٹے کی قیمتوں میں کمی کیلئے اقدامات کی ہدایت جاری کر دی ہے اور کہا کہ ذخیرہ اندوزوں کو پکڑیں یا سبسڈی دیں ، غریب کو سستا آٹا فراہم کریں ، ہر حال میں آٹے کی قیمت پرانی سطح پر بحال کی جائے ، ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے ۔
دوسری جانب وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بڑ ا ایکشن شروع ہو گیا ہے ، ٹائیگر فورس رضا کاروں کی خفیہ اطلاعات پر پنجاب میں چھاپے مارنے شروع کر دیئے گئے ہیں ، چھاپے کے دوران 16 ہزار ٹن سے زائد ذخیرہ کی گئی چینی برآمد کی گئی ہے ، کارروائی کے دوران دو ارب روپے سے زائد کا سامان برآمد ہواہے ۔
برآمد کی گئی چینی کی قیمت ایک ارب روپے سے زائد ہے ، چینی شوگر ملز اور نجی مافیا نے سٹورز کر رکھی تھی جبکہ کارروائی کے دوران آٹے کا 716 ٹن غیر قانونی ذخیرہ بھی پکڑا گیاہے ۔پنجاب خکومت نے سامان تحویل میں لے لیاہے جسے مارکیٹ ریٹ پر فروخت کیا جائے گا ، برآمد شدہ سامان سے متعلق وزیراعظم عمران خان کو بھی آگاہ کر دیا گیاہے ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -