جس طرح وزیراعظم نے اقوام متحدہ میں امت مسلمہ کی نمائندگی کی اس کی کوئی مثال نہیں ملتی، عمران خان آپ نے امت مسلمہ سے وفا کی ہم اسی وقت آپ کے ہو گئے ،ن لیگی رکن اسمبلی کا ٹائیگر فورس کی تقریب سے خطاب

جس طرح وزیراعظم نے اقوام متحدہ میں امت مسلمہ کی نمائندگی کی اس کی کوئی مثال ...
جس طرح وزیراعظم نے اقوام متحدہ میں امت مسلمہ کی نمائندگی کی اس کی کوئی مثال نہیں ملتی، عمران خان آپ نے امت مسلمہ سے وفا کی ہم اسی وقت آپ کے ہو گئے ،ن لیگی رکن اسمبلی کا ٹائیگر فورس کی تقریب سے خطاب

  

گوجرانوالہ (ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے رہنما پنجاب اسمبلی اشرف علی انصاری نے کہاہے کہ عمران خان ایک سچا انسان ہے ہمارے اندر اتنی اخلاقی جرأت ہے کہ سچے کو سچا اور جھوٹے کو جھوٹا کہہ سکیں،جس طرح وزیراعظم نے اقوام متحدہ میں امت مسلمہ کی نمائندگی کی اس کی کوئی مثال نہیں ملتی، عمران خان آپ نے امت مسلمہ سے وفا کی ہم اسی وقت آپ کے ہو گئے تھے۔

نجی ٹی وی 92 نیوز کے مطابق گوجرانوالہ میں ٹائیگرفورس موبائل ایپ کی تقریب ہوئی جس میں ن لیگ کے ایم پی اے اشرف علی انصاری نے شرکت کی،انہیں عثمان ڈار کی جانب سے ٹائیگر فورس کی کیپ اور جیکٹ پہنائی گئی ۔لیگی رہنما اشرف علی انصاری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ میں ن لیگ کی ٹکٹ پر منتخب ہوا تھا،مجھ میں اتنی اخلاقی جرأت ہے کہ سچے کو سچا کہہ سکوں ۔

اشرف علی انصاری نے کہاکہ جس طرح وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ میں امت مسلمہ کی نمائندگی کی اس کی کوئی مثال نہیں ملتی عمران خان آپ نے امت مسلمہ سے وفا کی ہم آپ کے ہو گئے ،لیگی رہنما نے کہا کہ عمران خان ایک سچا انسان ہے ہمارے اندر اتنی اخلاقی جرأت ہے کہ سچے کو سچا اور جھوٹے کو جھوٹا کہہ سکیں ،انہوں نے کہاکہ عمران خان واحد سچا لیڈر ہے اورہم مکمل طور ان کاساتھ دیں گے ۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -گوجرانوالہ -