جاپان میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، کتنے لوگ ہلاک ہوگئے؟

جاپان میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، کتنے لوگ ہلاک ہوگئے؟
جاپان میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، کتنے لوگ ہلاک ہوگئے؟

  

ٹوکیو(ڈیلی پاکستان آن لائن) جاپان میں طوفانی بارشوں،سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے سے تباہی پھیل گئی۔ سڑکیں اور گلیاں دریاوں کا منظر پیش کرتی رہیں جب کہ حادثات میں 50کے قریب افراد ہلاک ہوگئے۔ 

برطانوی نیوز ایجنسی رائٹرز کے مطابق یہ تباہ کن طوفان جاپان کے جنوب مغربی جزیرے خوشو میں آیا جس کی تباہ کاریوں میں اولڈ ایج ہوم میں مقیم 14بزرگ بھی آگئے اور ان کے سمیت کل 44افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے۔جزیرے پر موجود پانچ لاکھ لوگوں کو نکالنے کے احکامات جاری کردیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ مغربی جاپان میں بھی شدید بارشوں کے پیش نظر لوگوں کو محفوظ مقام پر منتقل کرنے کے احکامات جاری کردیے گئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق دس افراد تاحال لاپتہ ہیں۔ برطانوی وزیراعظم نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ حکومتی ہدایات کا خیال رکھیں اور انخلامیں سرکاری محکموں کا ساتھ دیں۔

رپورٹ کے مطابق لوگو ں کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے چالیس ہزار سیلف ڈیفنس فورسز کے اہلکاروں کو تعینات کیا گیاہے۔

مزید :

بین الاقوامی -ماحولیات -