لاہور قلندرز نے ایک اور شاندار کام شروع کر دیا

لاہور قلندرز نے ایک اور شاندار کام شروع کر دیا
لاہور قلندرز نے ایک اور شاندار کام شروع کر دیا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز لاہور قلندرز نے ایک اور منفرد اقدام کرتے ہوئے ورچوئل ہائی پرفارمنس سینٹر کا آغاز کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور قلندرز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) عاطف رانا نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے ابھی اسی صورتحال میں رہنا ہے، سب کام آن لائن ہو رہے ہیں تو ورچوئل ہائی پر فارمنس سینٹر کا کام بھی ممکن ہے۔ کورونا وائرس کی وجہ سے ہائی پرفارمنس سینٹر میں سرگرمیاں شروع نہیں کر سکتے تھے، اس لئے ورچوئل کام شروع کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ لاہور قلندرز کے دیگر منفرد کاموں کی طرح ورچوئل ٹریننگ بھی کامیاب ہو گی، قلندرز کے سکندر کا انتخاب ہو چکا تھا اور اب انہیں فارغ نہیں بٹھایا جا سکتا تھا۔

لاہور قلندرز کے ڈائریکٹر عاقب جاوید کا کہنا ہے کہ قلندر کے سکندر پروگرام کے کھلاڑیوں کو سلیبس کے مطابق پڑھایا جائے گا، پہلے 8 باﺅلرز کی ویڈیوز کے ذریعے تکنیکی معائنہ کیا گیا اور پھر اینالسٹ کے ساتھ مل کر اس معائنے کی بنیاد پر ٹپس دی گئی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ 16 ہفتوں میں پروگرام مکمل ہو گا جس میں بیٹنگ، سپن باﺅلنگ، فیلڈنگ اور وکٹ کیپنگ کی ورچوئل ٹریننگ بھی دیں گے اور جونہی حالات کنٹرول ہوں گے کھلاڑیوں کو میدان لایا جائے گا۔

مزید :

کھیل -