دوسری شادی کی خواہش، سنگدل ماں نے اپنے ہاتھوں سے 2 سالہ بیٹی کو قتل کردیا

دوسری شادی کی خواہش، سنگدل ماں نے اپنے ہاتھوں سے 2 سالہ بیٹی کو قتل کردیا
دوسری شادی کی خواہش، سنگدل ماں نے اپنے ہاتھوں سے 2 سالہ بیٹی کو قتل کردیا

  

چندی گڑھ (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست ہریانہ میں سنگدل ماں نے اپنے ہاتھوں سے 2 سالہ بیٹی کو قتل کردیا، دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ خاتون اپنے شرابی شوہر سے نجات حاصل کرکے دوسری شادی کرنا چاہتی تھی۔

پولیس نے ہریانہ میں اپنی بیٹی کو قتل کرکے فرار ہونے والی سنگدل ماں راجکماری کو جھاڑ کھنڈ سے گرفتار کیا ہے۔ ملزمہ نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ وہ اپنے شرابی شوہر سے جان چھڑا کر دوسری شادی کرنا چاہتی تھی ۔ ملزمہ کے بھائی نے مشورہ دیا کہ بڑی بیٹی کو گلا دبا کر قتل کردو، کیونکہ 2 بیٹیوں کی موجودگی میں دوسری شادی میں مشکلات آسکتی ہیں۔

19 جون کی رات کو ملزمہ نے اپنی 2 سالہ بیٹی منت کو قتل کیا اور اپنی 4 ماہ کی بیٹی کو لے کر رات 2 بجے اپنے بھائی کے ساتھ فرار ہوگئی۔ عدالت نے ملزمہ کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوادیا ہے جبکہ شریک ملزم بھائی کو ایک روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔

مزید :

جرم و انصاف -