لاہور میں دکاندار نے 11 سالہ بچے کے ناخن نکال دئیے، پائپ سے تشدد، انتہائی شرمناک خبر آگئی

لاہور میں دکاندار نے 11 سالہ بچے کے ناخن نکال دئیے، پائپ سے تشدد، انتہائی ...
لاہور میں دکاندار نے 11 سالہ بچے کے ناخن نکال دئیے، پائپ سے تشدد، انتہائی شرمناک خبر آگئی

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور کے علاقے کاہنہ میں دکان دار نے ایل سی ڈی کے پیسے نہ ملنے پر 11سالہ بچے کے ناخن پلاس سے اکھاڑ ڈالے اور پائپ سے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بناڈالا۔ ویب سائٹ ’پڑھ لو‘ کے مطابق بچہ گھر سے کچھ سودا سلف خریدنے کے لیے نکلا تھا۔ جب وہ کئی گھنٹے تک واپس نہ آیا تو گھر والوں نے اس کی گمشدگی کی رپورٹ تھانے درج کروا دی۔ کچھ دیر بعد گھر کے قریب سے ہی بچہ بے ہوشی کی حالت میں مل گیا، جس کے ناخن اکھاڑے ہوئے تھے اور وہ زخموں سے چور چور تھا۔

بچے کے ایک انکل نے پولیس کو بتایا کہ ایک اجنبی ٹھگ نے بچے کو استعمال کرکے دکان سے ایل سی ڈی خریدی۔ وہ بچے کو ساتھ دکان پر لے گیا اور ایل سی ڈی لے کر دکان دار سے کہا کہ اس کا بچہ یہاں بیٹھا ہے اور وہ ابھی پیسے لے کر آتا ہے۔ جب کافی دیر تک وہ ٹھگ واپس نہ آیا تو دکان دار نے بچے کو اس بدترین تشدد کا نشانہ بناڈالا۔ ہوش میں آنے کے بعد بچے نے بھی اپنے انکل کی بیان کردہ اس کہانی کی تصدیق کر دی۔ بچے کے گھر والوں نے وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے انصاف کی اپیل کی ہے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -