پنجابی میں آئی لو یو کو کیا کہتے ہیں؟ شعیب ملک کے ثانیہ مرزا سے سوال پر ہنسی کا طوفان آگیا

پنجابی میں آئی لو یو کو کیا کہتے ہیں؟ شعیب ملک کے ثانیہ مرزا سے سوال پر ہنسی ...
پنجابی میں آئی لو یو کو کیا کہتے ہیں؟ شعیب ملک کے ثانیہ مرزا سے سوال پر ہنسی کا طوفان آگیا

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) انٹرنیٹ پر اجنبی لوگ تو فلمی ستاروں، کھلاڑیوں اور دیگر شخصیات کی ٹرولنگ کرتے ہیں لیکن گزشتہ روز پاکستانی کرکٹر شعیب ملک نے اپنی ٹینس سٹار اہلیہ ثانیہ مرزا کی ایسی ٹرولنگ کر ڈالی کہ ہر کسی کے چہرے پر مسکراہٹ پھیل گئی۔ ویب سائٹ ’پڑھ لو‘ کے مطابق شعیب اور ثانیہ کورونا وائرس اور دیگر مصروفیات کی بناءپر کچھ عرصے سے الگ رہ رہے ہیں چنانچہ انہوں نے گزشتہ روز لائیو ویڈیو کال پر ایک دوسرے سے بات کی جسے ان کے کروڑوں مداح لائیو دیکھ رہے تھے۔

رپورٹ کے مطابق اس کال کے دوران شعیب ملک نے اچانک ثانیہ کو ’آئی لو یو‘ کہہ ڈالا، جس پر ثانیہ جھینپ سی گئی لیکن اگلے ہی لمحے شعیب ملک نے ثانیہ کو ایک کڑی مشکل میں ڈال دیا۔ انہوں نے ثانیہ سے کہا کہ وہ بھی انہیں آئی لو یو کہے مگر پنجابی میں۔ ثانیہ نے بہتیری کوشش کی مگر وہ پنجابی میں آئی لو یو ٹھیک سے نہ کہہ سکیں۔ انہوں نے کئی بار کوشش کی مگر ہر بار وہ کہتیں کہ ”اسیں تہاڈے نال پیار کردے۔“ اس پر شعیب ملک کہنے لگے کہ ”ہماری شادی کو 10سال ہو گئے ہیں۔ اب تک تمہیں کم از کم پنجابی میں آئی لو یو تو کہنا سیکھ جانا چاہیے تھا۔ مجھے یہ ویڈیو کال یہیں بند کرنی پڑی گی ورنہ تمہیں لوگ پنجاب میں داخل نہیں ہونے دیں گے۔“

مزید :

کھیل -