چین میں طاعون کی وباءپھیلنے لگی، حکام نے خطرے کی گھنٹی بجادی

چین میں طاعون کی وباءپھیلنے لگی، حکام نے خطرے کی گھنٹی بجادی
چین میں طاعون کی وباءپھیلنے لگی، حکام نے خطرے کی گھنٹی بجادی

  

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک) کورونا وائرس کی افتاد ہی کیا کم تھی کہ اب طاعون جیسی مہلک بیماری پھیلنا شروع ہو گئی ہے۔ ڈیلی سٹار کے مطابق چند روز قبل منگولیا میں یہ وباءپھیلنے کی خبر آئی تھی جہاں درجن سے زائد لوگوں میں اس کی تصدیق ہو چکی ہے۔ اب یہ چین تک پہنچ گئی ہے اور وہاں بھی اس کا ایک مریض سامنے آ گیا ہے۔ یہ مریض چین کے زیرانتظام خودمختار منگولین خطے بیانور میں سامنے آیا ہے۔

عالمی ادارہ صحت کی طرف سے اس وباءکے متعلق بھی وارننگ جاری کر دی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ یہ وباءبیکٹیریا سے پھیلتی ہے اور پسوﺅں اور جنگلی چوہوں سے انسانوں میں پھیلتی ہے۔ عالمی ادارہ صحت کی طرف سے متنبہ کیا گیا ہے کہ یہ بیماری اس قدر خطرناک ہے کہ لاحق ہونے کے 24گھنٹے سے بھی کم وقت میں انسان کو موت کے منہ میں دھکیل سکتی ہے۔ چین میں یہ ایک کیس سامنے آنے کے بعد حکومتی اخبار پیپلزڈیلی کی طرف سے بھی شہریوں کے لیے وارننگ جاری کر دی گئی ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -