گوگل نے 25 موبائل ایپس پلے سٹور سے ہٹا دیں، صارفین کو بھی انہیں فوری ڈیلیٹ کرنے کا مشورہ دے دیا

گوگل نے 25 موبائل ایپس پلے سٹور سے ہٹا دیں، صارفین کو بھی انہیں فوری ڈیلیٹ ...
گوگل نے 25 موبائل ایپس پلے سٹور سے ہٹا دیں، صارفین کو بھی انہیں فوری ڈیلیٹ کرنے کا مشورہ دے دیا

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) گوگل کی طرف سے 25مزید ایپلی کیشنز ’پلے سٹور‘ سے ہٹا دی گئی ہے اورجن لوگوں نے پہلے ہی یہ ایپلی کیشنز انسٹال کر رکھی ہیں ان کے لیے سخت وارننگ جاری کر دی گئی ہے۔دی مرر کے مطابق ایک فرانسیسی سائبر سکیورٹی کمپنی کے ماہرین نے اپنی نئی تحقیق میں انکشاف کیا تھا کہ یہ 25ایپلی کیشنز صارفین کی انتہائی نجی نوعیت کی معلومات چوری کرتی اور اپنے پاس محفوظ کرتی ہیں جس کے بعد گوگل نے یہ اقدام اٹھایا۔یہ ایپلی کیشنز مندرجہ ذیل ہیں:

Super Wallpapers Flashlight

Padenatef

Wallpaper Level

Contour Level wallpaper

iPlayer & iWallpaper

Video Maker

Color Wallpapers

Pedometer

Powerful Flashlight

Super Bright Flashlight

Super Flashlight

Solitare Game

Accurate scanning of QR code

Classic card game

Junk file cleaning

Synthetic Z

File Manager

Composite Z

Screenshot Capture

Daily Horoscope Wallpapers

Wuxia Reader

Plus Weathe

Anime Live Wallpaper

Health Step Counter

گوگل کی طرف سے اینڈرائیڈ فونز صارفین کو متنبہ کیا گیا ہے کہ جن لوگوں نے ان میںسے کوئی ایپلی کیشن اپنے فون میں انسٹال کر رکھی ہے اسے فوری طور پر ان انسٹال کر دیں کیونکہ یہ ایپلی کیشنز صارفین کی پرائیویسی میں مخل ہو رہی ہیں اور ان کا ڈیٹا چوری کر رہی ہیں۔

مزید :

سائنس اور ٹیکنالوجی -