دبئی میں مقیم لڑکی نے بھارتی پولیس سے ٹویٹر پر ایک بھارتی شہری کی شرمناک حرکتوں کی شکایت لگادی

دبئی میں مقیم لڑکی نے بھارتی پولیس سے ٹویٹر پر ایک بھارتی شہری کی شرمناک ...
دبئی میں مقیم لڑکی نے بھارتی پولیس سے ٹویٹر پر ایک بھارتی شہری کی شرمناک حرکتوں کی شکایت لگادی

  

دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) دبئی میں مقیم ایک بھارتی خاتون نے سوشل میڈیا پر تعاقب کرنے والے بھارتی نوجوان کے خلاف سوشل میڈیا کے ذریعے ہی بھارت پولیس کو رپورٹ درج کروا دی۔ گلف نیوز کے مطابق اس خاتون کا تعلق کرناٹک سے ہے تاہم وہ دبئی میں مقیم ہے اور جو شخص سوشل میڈیا پر اسے جنسی طور پر ہراساں کر رہا ہے وہ بنگلور کا رہائشی ہے۔ اس خاتون نے گزشتہ دنوں فیس بک پر ایک پوسٹ کی جس میں اس نے بنگلور سائبر کرائم پولیس اور کریمینل انویسٹی گیشن ڈیپارٹمنٹ کو بھی ٹیگ کیا۔

خاتون نے اپنی پوسٹ میں پولیس سے کہا کہ وہ ازخود نوٹس لیتے ہوئے اس شخص کے خلاف رپورٹ درج کریں اور قانونی کارروائی کریں۔ پوسٹ میں خاتون نے اس آدمی کی شناخت شیوا پرساد کے نام سے بتائی ہے۔ خاتون کا کہنا تھا کہ یہ آدمی اس کی فیس بک پوسٹس پر گندے اور گھٹیا قسم کے کمنٹس کرتا ہے۔ یہی نہیں بلکہ ٹوئٹر اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بھی یہ آدمی اس کی پوسٹس پر ایسی ہی حرکتیں کر رہا ہے اور منصوبہ بندی کے تحت اس کو ہراساں کر رہا ہے۔ خاتون کی اس پوسٹ کے ردعمل میں بنگلور پولیس کا کہنا ہے کہ وہ اس معاملے کی تحقیقات کرے گی۔

مزید :

عرب دنیا -