دنیا کی پہلی نیوز ویب سائٹ جس نے فیس بک کا بائیکاٹ کرنے کا اعلان کردیا، انتہائی حیران کن خبر آگئی

دنیا کی پہلی نیوز ویب سائٹ جس نے فیس بک کا بائیکاٹ کرنے کا اعلان کردیا، ...
دنیا کی پہلی نیوز ویب سائٹ جس نے فیس بک کا بائیکاٹ کرنے کا اعلان کردیا، انتہائی حیران کن خبر آگئی

  

ولنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) نفرت انگیز مواد کے انسداد میں ناکامی پر فیس بک کے بائیکاٹ کی ایک مہم چلی ہوئی ہے اور اب تک 100سے زائد بڑی بڑی کمپنیاں اس سوشل میڈیا پلیٹ فارم کا بائیکاٹ کر چکی ہیں۔ اس فہرست میں اب نیوزی لینڈ کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ سٹف( stuff)کا بھی اضافہ ہو گیا ہے۔ ویب سائٹ thespinoff.co.nz کے مطابق دی سٹف ، جو کہ مجموعی طور پر نیوزی لینڈ کی پانچویں بڑی ویب سائٹ ہے کا ایک میمو لیک ہو کر منظرعام پر آ گیا ہے جس میں فیس بک اور انسٹاگرام کے بائیکاٹ کے متعلق بتایا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس میمو میں ویب سائٹ کے ڈپٹی ایڈیٹر اور دیگر عہدیداروں کے درمیان ہونے والی گفتگو ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ وہ فیس بک اور اس کے پارٹنر نیٹ ورکس پر اپنی ہر طرح کی سرگرمیاں روک رہے ہیں اور اگلے نوٹس تک ان نیٹ ورکس پر ویب سائٹ کی کوئی سرگرمی نہیں ہو گی۔ میمو میں بتایا گیا ہے کہ ویب سائٹ کے اعلیٰ حکام کا یہ فیصلہ فوری طور پر ویب سائٹ کے تمام فیس بک پیجز، گروپس اور انسٹاگرام اکاﺅنٹس پر لاگو ہو گا۔

مزید :

بین الاقوامی -