عمر اکمل کی سزا کیخلاف اپیل پر سماعت کب ہو گی؟ تاریخ کا اعلان ہو گیا

عمر اکمل کی سزا کیخلاف اپیل پر سماعت کب ہو گی؟ تاریخ کا اعلان ہو گیا
عمر اکمل کی سزا کیخلاف اپیل پر سماعت کب ہو گی؟ تاریخ کا اعلان ہو گیا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس ریٹائر فقیر محمد کھوکھر بطور آزاد ایڈجیوڈیکٹر 13 جولائی کو نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر لاہور میں قومی ٹیسٹ کرکٹر عمر اکمل کی جانب سے دائر اپیل پر سماعت کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق عمر اکمل کی سزا کیخلاف اپیل پر سماعت کیلئے دونوں فریقین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور عمر اکمل کو نوٹس جاری کر دیئے گئے ہیں۔ اس سے قبل کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن کے سبب انڈی پینڈنٹ ایڈ جیوڈیکٹر نے 11 جون کو مقررہ سماعت موخر کر دی تھی۔

27 اپریل کو جسٹس (ر) فضل میراں چوہاں نے بطور چیئر مین ڈسپلنری دو مختلف مواقع پر پی سی بی کے اینٹی کرپشن کوڈ کی شق 2.4.4 کی خلاف ورزی کرنے پر عمر اکمل پر تین سال کی پابندی کی عائد کی تھی۔ جسٹس ریٹائر فقیر کھوکھر کی جانب سے فیصلے تک پی سی بی اس معاملے پر مزید تبصرہ نہیں کرے گا۔

مزید :

کھیل -