سونا پھر مہنگا ہوگیا

سونا پھر مہنگا ہوگیا
سونا پھر مہنگا ہوگیا

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان میں سونے کی قیمت میں اضافہ ہوگیا۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 100 روپے کا اضافہ ہوگیا جس کے بعد فی تولہ سونا ایک لاکھ 4 ہزار 900 روپے کا ہوگیا۔ 10 گرام سونا 85 روپے مہنگا ہونے کے بعد 89 ہزار 935 روپے کا ہوگیا ہے۔ دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کی قدر میں ایک ڈالر کا اضافہ ہوا ہے اور یہ 1176 ڈالر فی اونس ہوگیا ہے۔

مزید :

بزنس -