کراچی میں مون سون کی پہلی بارش 5 افراد کی جان لے گئی

کراچی میں مون سون کی پہلی بارش 5 افراد کی جان لے گئی
کراچی میں مون سون کی پہلی بارش 5 افراد کی جان لے گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )شہر قائد میں مون سون کی پہلی بارش کے بعد مختلف واقعات میں خاتون اور بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں گھر میں کرنٹ لگنے سے ایک خاتون جاں بحق ہوگئیں۔ریکسیو حکام کے مطابق اورنگی ٹاو¿ن میں گھر میں کرنٹ لگنے سے ایک بچہ جاں بحق ہوا جبکہ ابراہیم حیدری میں بارش کے باعث چھت گرنے سے 2افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔اس کے علاوہ ملیر شمسی سوسائٹی میں دیوار گرنے سے 3 سال کی بچی جاں بحق ہوئی۔دوسری جانب کے الیکٹرک نے وارننگ جاری کی ہے کہ بارش کے موسم میں بجلی کے کھمبوں اورٹوٹی ہوئی تاروں سے شہری دور رہیں۔