شادی میں رقص اور آتش بازی، پولیس بھی پہنچ گئی اور پھر ۔۔۔ وہ کام ہوگیا کہ سارے ارمان دھرے کے دھرے رہ گئے

شادی میں رقص اور آتش بازی، پولیس بھی پہنچ گئی اور پھر ۔۔۔ وہ کام ہوگیا کہ سارے ...
شادی میں رقص اور آتش بازی، پولیس بھی پہنچ گئی اور پھر ۔۔۔ وہ کام ہوگیا کہ سارے ارمان دھرے کے دھرے رہ گئے

  

مظفر گڑھ (ڈیلی پاکستان آن لائن) جنوبی پنجاب کے ضلع مظفر گڑھ کی تحصیل کوٹ ادو میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کے ساتھ منعقد کی گئی شادی کی تقریب پولیس نے رکوادی اور دولہا سمیت 8 افراد کو گرفتار کرلیا۔

کوٹ ادو کے علاقے چوک سرور شہید میں کورونا ایس او پیز کی دھجیاں اڑا کر شادی کی تقریب منعقد کی گئی جس میں خوب آتش بازی اور رقص پیش ہوا ۔ پولیس کو تقریب کی اطلاع ملی تو فوری کارروائی کرتے ہوئے تقریب رکوادی۔

تھانہ سرور شہید پولیس نے شادی کی تقریب پر چھاپہ مار کر نہ صرف دولہا کو گرفتار کرلیا بلکہ اس کے بھائی سمیت 8 افراد کو پکڑ کر لے گئی اور 10 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -علاقائی -پنجاب -مظفرگڑھ -