اپوزیشن کی تنقید اوراتحادیوں کی ناراضگی کے بعدحکومت کے لیے ایک اور مشکل ،نیب نے بڑا اعلان کردیا

اپوزیشن کی تنقید اوراتحادیوں کی ناراضگی کے بعدحکومت کے لیے ایک اور مشکل ،نیب ...
اپوزیشن کی تنقید اوراتحادیوں کی ناراضگی کے بعدحکومت کے لیے ایک اور مشکل ،نیب نے بڑا اعلان کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) قومی احتساب بیورو نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں پشاور بی آر ٹی کیس کی تحقیقات منطقی انجام تک پہنچائی جائیں گی۔چیرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی زیر صدارت اجلاس میں نوازشریف، شاہدخاقان عباسی، آصف زرداری سمیت اہم رہنماو¿ں کے کیسز پر اب تک کی تحقیقات کاجائزہ لیا گیا، اجلاس میں اشتہاری اور مفرور ملزمان کی گرفتاری کیلئے تمام وسائل بروئےکار لانےکافیصلہ کیا گیا۔نیب نے سابق صدر آصف علی زرداری اور سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کے ہمراہ تین سابق وزرائے اعظم ، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور تین سابق وزرائے اعلیٰ کے کیسز پر اب تک کی گئی تحقیقات کا جائزہ لیا۔اجلاس میں پی ٹی آئی کے وفاقی وزیر سرور خان، سابق وفاقی وزیرعامرکیانی، پنجاب کے وزیرعلیم خان کے خلاف تحقیقات کا بھی جائزہ لیا گیا۔

مزید :

قومی -