زرتاج گل پر رشوت مانگنے کا الزام لگ گیا،کب اور کس سے رشوت مانگی ؟جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

زرتاج گل پر رشوت مانگنے کا الزام لگ گیا،کب اور کس سے رشوت مانگی ؟جان کر آپ بھی ...
زرتاج گل پر رشوت مانگنے کا الزام لگ گیا،کب اور کس سے رشوت مانگی ؟جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

  

ڈیرہ غازی خان(ڈیلی پاکستان آن لائن ) ڈسٹرکٹ بار کے صدر نے وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل پر رشوت مانگنے کا الزام لگادیا۔نجی نیوز چینل جیو کے مطابق اپنے بیان میں بار کے صدر نسیم کھوسہ نے کہا کہ اسلام آباد میں ڈسٹرکٹ بار کو وزارت قانون کی طرف سے 20 لاکھ روپے کا امدادی چیک ملا، یہ چیک زرتاج گل وزیر نے انہیں وزارت قانون کی طرف سے دیا۔انہوں نے بتایا کہ جب وہ چیک جمع کراکر اسلام آباد سے فیصل آباد پہنچے تو بینک منیجر کا فون آگیا جس نے کہا کہ زرتاج گل وزیر نے فون کرکے چیک کیش کرنے سے منع کردیا ہے۔بار کے صدر نسیم کھوسہ نے الزام لگایا کہ رشوت نہ دینے پر چیک کیش نہیں ہونے دیا گیا۔دوسری جانب وزیر مملکت زرتاج گل نے الزام مسترد کردیا اور کہا کہ امدادی چیک وزرات قانون کی طرف سے ڈی جی خان بارکودیا گیا تھا اور انہیں تقریب میں مدعو کیا گیا تھا۔

مزید :

قومی -