کرسٹیانو رونالڈو کو 2 سال 42 کوششوں کے بعد بالآخر کامیابی مل ہی گئی مگر کس چیز میں؟ جان کر آپ کی حیرت کی انتہاءنہ رہے

کرسٹیانو رونالڈو کو 2 سال 42 کوششوں کے بعد بالآخر کامیابی مل ہی گئی مگر کس چیز ...
کرسٹیانو رونالڈو کو 2 سال 42 کوششوں کے بعد بالآخر کامیابی مل ہی گئی مگر کس چیز میں؟ جان کر آپ کی حیرت کی انتہاءنہ رہے

  

ٹیورن (ڈیلی پاکستان آن لائن) دنیا کے معروف ترین فٹ بالر کرسٹیانو نے 2 برس اور 42کوششوں کے بعد بالآخر فری کک پر گول کرہی دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کرسٹیانو رونالڈو نے ٹورینو کے خلاف یووینٹس کی 1-4 سے فتح میں ایک گول کے ساتھ حصہ ڈالا اور طویل عرصے کی کوشش کے بعد فری کک پر گول کرنے میں کامیاب ہوئے جس پر ناصرف انہوں نے خوشی کا اظہار کیا بلکہ مداح بھی خوشی سے نہال ہو گئے۔

میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے 35 سالہ فٹ بالر نے کہاکہ مجھے اپنا اعتماد واپس حاصل کرنے کیلئے فری کک پر گول کی ضرورت تھی اور مجھے خوشی ہے کہ آخر کار میں ایسا کرنے میں کامیاب ہوگیا۔

مزید :

کھیل -