سام سنگ کی اپنا سب سے طاقتور بیٹری والا سمارٹ فون متعارف کرانے کی تیاریاں،صارفین کیلئے زبردست خبر آ گئی

سام سنگ کی اپنا سب سے طاقتور بیٹری والا سمارٹ فون متعارف کرانے کی ...
سام سنگ کی اپنا سب سے طاقتور بیٹری والا سمارٹ فون متعارف کرانے کی تیاریاں،صارفین کیلئے زبردست خبر آ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) معروف ٹیکنالوجی کمپنی سام سنگ اپنا سب سے طاقتور بیٹری والا نیا سمارٹ فون متعارف کرانے پر کام کر رہی ہے جسے گلیکسی ایم 41 یا ایم 51 کا نام دئیے جانے کا امکان ہے جبکہ چین میں اسے سرٹیفائیڈ بھی کرایا جا چکا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مذکورہ فون میں 6800 ایم اے ایچ بیٹری ریٹڈ گنجائش ہے تو یہ گنجائش 7000 ایم اے ایچ ہوگی یعنی اتنی طاقتور بیٹری جو آج کل عام طور پر ٹیبلیٹس میں دی جاتی ہے۔ اس فون کے بارے میں زیادہ تفصیلات تو موجود نہیں مگر یہ واضح ہے کہ اسے گلیکسی ایم سیریز کا حصہ بنایا جائے گا۔
اس سے قبل سام سنگ کا سب سے طاقتور بیٹری والے فون گلیکسی ایم 21 اور گلیکسی ایم 30 ایس تھے جن میں 6000 ایم اے ایچ بیٹری دی گئی تھی۔ گلیکسی ایم سیریز کے فونز میں اکثر یہ کمپنی زیادہ طاقتور بیٹری دیتی ہے تاہم عموماً اس سیریز کے فونز بھارت تک محدود رہتے ہیں، اس سے قبل مارچ میں گلیکسی ایم 21 متعارف کرایا گیا تھا۔
گلیکسی ایم 21 میں 6.4 انچ کا فل ایچ ڈی پلس ایس امولیڈ ڈسپلے دیا گیا، یہ فون 4 سے 6 جی بی ریم اور 64 سے 128 جی بی سٹوریج سے لیس ہے جس میں ایس ڈی کارڈ سے 512 جی بی تک اضافہ کیا جاسکتا ہے جبکہ فون میں اینڈرائیڈ 10 آپریٹنگ سسٹم کا امتزاج کمپنی نے اپنے ون یو آئی 2.0 سے کیا۔
اس فون کی ایک خاص بات اس کی طاقتور بیٹری تھی جو 6000 ایم اے ایچ ہے جس کے ساتھ 15 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ موجود ہے۔ کمپنی نے گزشتہ سال 6000 ایم اے ایچ بیٹری کے بارے میں بتایا تھا کہ اس پر صارف 29 گھنٹے تک لگاتار ویڈیوز، 130 گھنٹوں تک آڈیو پلے بیک دیکھ یا سن سکتا ہے۔