ایل جی ایس ہراسانی کیس، پنجاب حکومت نے وہ کام کردیا جو پہلے دن ہی ہوجانا چاہیے تھا

ایل جی ایس ہراسانی کیس، پنجاب حکومت نے وہ کام کردیا جو پہلے دن ہی ہوجانا ...
ایل جی ایس ہراسانی کیس، پنجاب حکومت نے وہ کام کردیا جو پہلے دن ہی ہوجانا چاہیے تھا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے لاہور کے نجی سکول میں طالبات کو ہراساں کرنے کے واقعات کی تحقیقات کے لیے خصوصی کمیٹی تشکیل دینے کا حکم دے دیا، یہ کمیٹی ان واقعات کی غیر جانبدارانہ انکوائری کرے گی۔ وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ طالبات کو ہراساں کرنے کے واقعات کےذمہ دار عناصر سزا سے بچ نہیں سکیں گے۔

خیال رہے کہ کچھ روز پہلے لاہور گرائمر سکول کی طالبات نے ایک استاد سمیت سکول کے 4 افراد پر متعدد طالبات کو ہراساں کرنے کا الزام لگایا تھا جنہیں نوکریوں سے برخاست کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کیا جاچکا ہے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -