قضائے حاجت کیلئے جانے والی نابالغ لڑکی کا گینگ ریپ، ورثا کے ساتھ پولیس کا انتہائی شرمناک رویہ

قضائے حاجت کیلئے جانے والی نابالغ لڑکی کا گینگ ریپ، ورثا کے ساتھ پولیس کا ...
قضائے حاجت کیلئے جانے والی نابالغ لڑکی کا گینگ ریپ، ورثا کے ساتھ پولیس کا انتہائی شرمناک رویہ

  

اورنگ آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست بہار میں ایک نابالغ بچی کے ساتھ 4 اوباشوں نے گینگ ریپ کردیا۔

ضلع اورنگ آباد کے نواحی گاؤں گصائے چورم کی ایک نابالغ لڑکی رات کو قضائے حاجت کرنے کھیتوں میں گئی جہاں 4 اوباشوں نے اس کی اجتماعی آبرو ریزی کردی۔ گھر والے بچی کو ساری رات ڈھونڈتے رہے لیکن اس کا کوئی سراغ نہیں ملا۔ صبح کسی نے گھر والوں کو اطلاع دی کہ بچی انتہائی تشویشناک حالت میں سڑک پر پڑی ہوئی ہے۔

گھر والوں نے اسے اورنگ آباد ہسپتال منتقل کیا جہاں سے نازک حالت کو دیکھتے ہوئے اسے جمہار این ایم سی ایچ منتقل کردیا گیا۔

دوسری جانب پولیس نے معاملے کو دبانے کی بھرپور کوشش کی ، نہ تو بچی کا بیان ریکارڈ کیا اور نہ ہی جائے وقوعہ کا دورہ کیا جس پر اہل دیہہ مشتعل ہوگئے۔ گاؤں والوں نے تھانے کا گھیراؤ کرلیا اور اسے آگ لگانے کی دھمکی دی جس پر ڈی ایس پی نے موقع پر پہنچ کر معاملے کو سنبھالا اور مظاہرین کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

مزید :

جرم و انصاف -