وزیر اعلیٰ پنجاب نے بورڈ آف ریونیو میں اصلاحات کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی

وزیر اعلیٰ پنجاب نے بورڈ آف ریونیو میں اصلاحات کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی
وزیر اعلیٰ پنجاب نے بورڈ آف ریونیو میں اصلاحات کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعلیٰ پنجاب نے بورڈ آف ریونیو میں اصلاحات کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں بورڈ آف ریونیو میں اصلاحات کیلئے مجوزہ اقدامات کا جائزہ لیاگیا۔ سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو نے محکمے میں اصلاحات اور اراضی سینٹرز کی تعداد بڑھانے کے حوالے سے بریفنگ دی۔

وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ ریونیو کے حوالے سے عوام کی شکایات کے ازالے کیلئے بنیادی اصلاحات کی جائیں گی۔ ریونیو کا ایسا نظام وضع کیا جائے گا جس سے عوام کو سہولت ملے۔ انہوں نے بورڈ آ ف ریونیو میں اصلاحات کے لئے کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کردی ، صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت کمیٹی کے سربراہ ہوں گے۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ کمیٹی 7 روز میں بنیادی اصلاحات کے حوالے سے حتمی سفارشات پیش کرے گی۔ کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں فیصلے کیے جائیں گے۔ ماضی کے حکمرانوں نے پٹوار کلچر کے خا تمے کے خالی نعرے لگائے۔ سابق دور میں پٹوار کلچر کے خا تمے کیلئے کوئی عملی اقدام نہیں اٹھا یا گیا۔ ہماری حکومت سابق دور کے بگاڑ کو درست کرنے کیلئے اقدامات کررہی ہے۔ ہماری حکومت کا مقصدعوام کیلئے آسانیاں پیدا کرنا ہے۔ ریونیو معاملات کو بہتر بنانے کیلئے ہر سطح پر اصلاحات ضرور ی ہیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ اراضی سینٹرز کی تعداد میں اضافہ کر کے عوام کو مزید ریلیف دیں گے۔ انہوں نے موبائل اراضی سینٹرز کو جلد فنکشنل کرنے کی ہدایت کردی۔

صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت،چیف سیکرٹری،سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو،پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ پنجاب اور اعلی حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔