ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (منگل) کا دن کیسا رہے گا؟

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (منگل) کا دن کیسا رہے گا؟
ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (منگل) کا دن کیسا رہے گا؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
صورتحال آج آپ کے حق میں ہے کسی بھی معاملے کو لے کر پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ آج کا دن مالی حوالے سے آپ کے لئے اچھی خبریں دے رہا ہے۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
ایک باہر کا شخص ذاتی زندگی میں مداخلت کی کوشش میں لگا ہوا ہے خیال کریں۔ لاپرواہی کریں گے تو وہ نقصان دے سکتاہے۔ خبردار کیا جا رہا ہے۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
ان دنوں آپ کی توجہ روزگار پر زیادہ ہونی چاہئے۔ کیونکہ عطارد زائجے میں موجود ہے۔ جو مالی طور پر آپ کے لئے بڑی شاندار بہتری کی خبر دے رہا ہے۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
جو لوگ کسی بھی قسم کی ذہنی پریشانی کا شکار ہیں وہ اب اس سے نکلنے میں کامیاب ہوںگے۔ اور آج پریشانی دینے والے ان شاءاللہ خودبخود پیچھے ہٹ جائیں گے۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
ایک بڑی نحوست سے نجات ملے گی۔ جو آپ کے زائچے میں موجود ہر ستارے کو تنگ کر رہی تھی۔ آج سے خود اندازہ ہوگا کہ ہر چیز کے لئے بہتری کی جانب جا رہی ہے۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
صورتحال آج اچھی اور آپ کے حق میں شاندار جا رہی ہے۔ آپ جس مقصد کے لئے بھی قدم اٹھائیں گے کامیابی ملنے کے واضح امکانات ہیں۔ شام تک اچھی خبریں ہیں۔


برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
بے صبری کا مظاہرہ نہ کریں۔ آپ کو پردہ غیب سے جو ملے گا وہ آپ کے لئے انعام ہوگا۔ آپ جلد بازی سے کام لیں لگے تو بنا بنایا کام بگڑ سکتا ہے صدقہ دیں۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
جو لوگ کسی بھی کام کی تلاش میں تھے میرے اللہ نے چاہا تو اب خوشخبری سن سکیں گے اور جو حالات بگڑے ہوئے تھے وہ بھی کافی سنبھل جانے کی امید نظر آتی ہے۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
آپ کو کچھ اچھے مواقع مل رہے ہیں اس میں آپ کے لئے بہت کچھ ہے غور کریں گے تو بات سمجھ میں آ جائے گی۔ مستقبل کے حوالے سے بڑی اچھی خبریں مل رہی ہیں۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
آج آپ کو ایک اہم مسئلے سے نجات ملے گی گھریلو ماحول میں بھی سکون کا سانس نصیب ہوگا اور جو معاملات اپنوں کے درمیان تھے۔ وہ بھی اب ٹھیک ہوں گے۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
کوئی مسلسل آپ کو دھوکا دے رہا ہے اور بے وفائی کر رہا ہے ہوشیار رہیں اور آپ کو اب ایک قدم پیچھے ہٹ جانے کی ضرورت ہے۔ وقت کا تقاضا بھی یہی ہے۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
اچھا اور روحانی طور پر مددگار دن ہے آپ کو اپنے حوالے سے اچھی خبریں ہی ملیں گی اور جس بھی کام میں ہاتھ ڈالیں گے۔ اللہ نے چاہا تو آسانی سے ہو جائے گا۔