تبدیلی سرکار سیاسی کشیدگی کو ہوادے رہی ہے نیازی کے ہوتے ملک مزید تقسیم ہو گا: احسن اقبال

تبدیلی سرکار سیاسی کشیدگی کو ہوادے رہی ہے نیازی کے ہوتے ملک مزید تقسیم ہو گا: ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 نارووال (نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے کہا ہے کہ تبدیلی سرکار ملک میں سیاسی کشیدگی کو ہوا دے رہی ہے اس سے ملک کے تمام حلقوں طبقوں اور عوام میں احساس محرومی بڑھتا جا رہا ہے، پاکستان کی معاشی بدحالی حکومت کی ناقص پالیسیوں اور لاپرواہی کی وجہ سے ہے حکومت نے بے تحاشہ قرضوں کا بوجھ ملک پر ڈال دیا ہے۔ ظفروال میں ایک مسجد کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہاکہ  پونے تین سالوں کے اندر 13 ہزار ارب کا قرضہ لیا جا چکا ہے۔ جبکہ مسلم لیگ نون کی حکومت نے پانچ سالوں میں دس ہزار ارب کا قرضہ لیا تھا۔ جس سے سی پیک اور بجلی کے علاوہ دیگر منصوبے چلائے۔ ایک ایسا شخص وزارت عظمی پر بیٹھا ہوا ہے جو یہ سمجھتا ہے کہ اس کے علاوہ نہ تو کوئی محب وطن ہے اور نہ ہی کوئی ایماندار دیانت دار۔ جب کہ یہ شخص کسی کے ساتھ بیٹھنے کے لیے بھی تیار نہیں ہے وہ اپوزیشن کو اس نظام کا حصہ ہی نہیں سمجھتا۔ ملک کو درپیش مسائل اور خطرات کا کوئی ایک شخص یا جماعت یا ادارہ مقابلہ نہیں کر سکتا اس کے لئے قومی یکجہتی ضروری ہے۔ عمران نیازی کے ہوتے ہوئے ملک مزید تقسیم ہو گا۔ پاکستان کو ایک ایسی قیادت کی ضرورت ہے جو ملک کے اندر یکجہتی اور قومی اتحاد پیدا کرے۔ 
احسن اقبال

مزید :

صفحہ آخر -