گوادر میں سرمایہ کاروں کی دلچسپی میں اضافہ ہورہاہے، اسد عمر

 گوادر میں سرمایہ کاروں کی دلچسپی میں اضافہ ہورہاہے، اسد عمر
 گوادر میں سرمایہ کاروں کی دلچسپی میں اضافہ ہورہاہے، اسد عمر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیرترقی و منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ گوادر میں سرمایہ کاروں کی دلچسپی میں اضافہ ہورہاہے اور وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر تعمیراتی اورترقی کا کام تیزی سے جاری ہے۔
میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز وزیر اعظم نے گواد ر کا دورہ کیا اور مختلف منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھاہے،عمرا ن خان کو بلوچستان میں ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔وزیر اعظم کےگوادر دورے کے دوران چینی سرمایہ کاروں سے ملاقات ہوئی اور ویڈیو لنک پر بھی چینی سرمایہ کاروں نے بات کی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کو انٹرنیٹ کی جدید سہولیات فراہم کی جارہی ہیں، وفاق پی ایس ڈی پی میں بلوچستان کے لئے 1200ارب کے نئے منصوبے ہیں جن میں 600ارب سے زائد کے پیکیج سے 53منصوبے شامل ہیں،بلوچستان میں ترقیاتی کا م اس سے پہلے پاکستان کی تاریخ میں کبھی نہیں ہواہے، ترقیا تی کام بلوچستان حکومت کی شراکت سے کیا جارہا ہے۔